چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پرنس بہاول عباس خان عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے بیک ڈور رابطوں کی خبر بے بنیاد ہے
پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا ، امیر آف بہاول پور کے ولی عہد کا وضاحتی بیان

اوچ شریف: امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ عملی سیاست میں حصہ لینے کا اغاز انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر کیا تھا وہ بدستور پی ٹی آئی کے رکن ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے نہ تو بیک ڈور رابطے ہیں اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا تصور کر سکتے ہیں پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیں گے

مزید پڑھیں