Advertisements

میں نے اپنی ایم این اے شپ کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے، عارف عزیز شیخ

Ex-MNA Arif Aziz Sheikh
Advertisements

سابق رکنِ قومی اسمبلی کی ضلعی ممبر امن کمیٹی بہاولپور مخدوم امجد بخاری اور سیاسی وسماجی رہنما ملک خورشید احمد بھٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

 چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق رکنِ قومی اسمبلی عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ایم این اے شپ کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے، جن کی آج تک کوئی مثال نہیں ملتی۔ عوامی خدمت میرا مشن تھی اور رہے گا،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ممبر امن کمیٹی بہاولپور مخدوم امجد بخاری اور سیاسی وسماجی رہنما ملک خورشید احمد بھٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ نمائندگی میں حلقہ احمد پور شرقیہ سمیت مضافاتی علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا گیا۔

Advertisements

سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی اور گیس کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بحالی، صاف پانی کے منصوبے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے کاموں نے علاقے کا نقشہ بدل دیا۔عارف عزیز شیخ نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور وسائل کے مؤثر استعمال سے ترقیاتی عمل کو تیز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ منصوبے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ میں ہمیشہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرتا رہا ہوں اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا