مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔ وزیراعظم عمران خان‎‎

imran addressing nation

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔

وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی،  اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے، کورونا نے دنیا میں تباہی مچائی ہے، دنیا بھر میں تاریخی مہنگائی ہے، ہم سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں  مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن پوری کوشش ہے ان کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے کوئی مفاہمت نہیں کرنی، کوئی این آر او نہیں دینا، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے، مشرف نے دو بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں تو غربت میں کمی آئی ہے، جی ڈی پی میں 5.37 فیصد اضافہ ہوا ہے، پہلی بار بینک غریب طبقے کو گھر خریدنے کیلئے قرضے دے رہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے بینکس 40ارب روپے کے قرضے دے چکے ہیں  انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئيں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہے، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈرنہیں قوم کا مجرم سمجھتاہوں، شہبازشریف سے ملنا جرم کو درست سمجھنے کے مترادف ہے، عدالتیں شہبازشریف کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں کرے۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پارلیمنٹ میں تین تین گھنٹے کی تقریریں کرتا اور خود کو ایماندار ظاہر کرتا ہے، اُس کے چپڑاسی مقصود کےاکاؤنٹ میں 16 کروڑکہاں سے اور کیسے آئے؟ چینی فالودے والے کے اکاؤنٹ سےچار چار ارب نکل آتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے ملنا جرم کو درست سمجھنےکےمترادف ہے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا اور اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عوام آپ کے ساتھ اس لیے نہیں نکلتے کیونکہ آپ چوری بچانےکیلئے نکلتے ہو۔ تحریک انصاف موجودہ اور اگلی حکومت کی مدت پوری کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سترسال کی خراب چیزیں ایک دم ٹھیک نہیں ہوسکتیں، پاکستان کےاندرسے 8 ہزارارب کا ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا، تیس لاکھ گھربننا شروع ہوچکے ہیں، موجودہ دور میں تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے،ہماری حکومت کے خلاف جعلی خبریں پھیلا کر تنقید کی جارہی ہے، مشرف نے دوگھرانوں کی کرپشن معاف کرکےبہت بڑی غلطی کی، اپوزیشن کے احتساب کو جہاد سمجھتا ہوں۔