Advertisements

چوہدری شجاعت حسین کے حکم کا پابند ہوں پرویز الہی اپنے بڑے بھائی کو اعتماد میں لیں ، چوہدری طارق بشیر چیمہ

Tariq Bashir Cheema
وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی فائل فوٹو
Advertisements

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اتحادیوں کو چھوڑنے کے حوالے سے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی کی گفتگو

احمد پور شرقیہ ، اوچ شریف (نامہ نگاران) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے حکم کے پابند ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سابق چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر فیاض محمود اعوان کے بھانجے ڈاکٹر ملک زین العابدین کی دعوت ولیمہ کے موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دیے گئے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا جس میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ چوہدری سالک حسین اور چوہدری طارق بشیر چیمہ اتحادی حکومت کو چھوڑ کر دوبارہ ہماری صفوں میں شامل ہو جائیں گے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ان کے محسن ہیں جن سے آج بھی ان کی بات ہوئی ہے چوہدری پرویز الٰہی کو چاہیے کہ وہ اپنے بڑے بھائی چوہدری شجاعت حسین کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں کیونکہ ان کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بھی وفاقی وزیر ہیں اور اتحادی حکومت میں شامل ہیں

Advertisements