موضع کھوکھراں : گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور کمسن بیٹی پر تیز ا ب پھینک دیا

پولیس تھانہ صدر نے زخمی شاہینہ کے خاوند مجاہد اور اس کے نامعلوم ساتھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کرد ی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور کمسن بیٹی پر تیز ا ب پھینک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شرو ع کردی۔ تفصیل کے مطابق زرینہ بی بی سکنہ موضع کھوکھراں نے تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں بتا یا کہ وقوعہ کے وقت میں اپنے رشتے دار کی تیمارداری کے لئے اُس کے گھر گئی ہوئی تھی جیسے ہی میں ا پنے بیٹے راشد کے ہمراہ باہر نکلی تو میر ے رشتہ دار عبدالرشید کے گھر کے سامنے والا گھر جو کہ میری بیٹی کا ہے وہاں سے میری بیٹی شاھینہ اورمیری نواسی مسکان کی چیخنے کی آوازیں آنے لگیں۔ ہم جیسے ہی اُس کے گھر پہنچے تو دیکھا میر ا داماد مجاھد اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر کا دروازہ کھول کر گلی میں سے بھا گ گئے ہم نے اند ر جا کر دیکھا تو میری بیٹی شاھینہ بی بی فرش پر پڑ ی ہوئی تھی جبکہ میر ی نواسی مسکان بھی چیخ رہی تھی اور اُن پر تیزاب جیسی چیز پھینک کر زخمی کیا گیا تھا۔ میر ے داماد نے گھریلو ناچاقی پر یہ سب کیا ہےپولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کرد ی ہے۔