گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیو ی کے گلے پر چھری چلا کر قتل کردیا

قاتل شوہر مقصود اپنی بیوی صابرہ بی بی پر شک کرتا تھا ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے مقتولہ کے بھائی صابر علی کی رپورٹ پر ملزم مقصود کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیو ی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق صابر علی سکنہ قلندر کالونی نے تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کو بتا یا کہ میری ہمشیرہ صابرہ بی بی جس کی شادی مقصود سکنہ مظفر کالونی سے ہوئی تھی میری ہمشیر ہ نے مجھے پیغام بھجوایا کہ میر ا خاوند مقصود احمد میر ے ساتھ جھگڑا کرتاہے اور مجھ پرشک کرتاہے آ پ میر ے گھر آئیں میں جیسے ہی گزشتہ شام اُس کے گھر پہنچا اور اندر داخل ہو ا تو دیکھا ایک نامعلوم شخص نے میری بہن صابر ہ بی بی کو ٹانگوں سے پکڑ رکھا ہے اور اس کاشوہر مقصوداحمد اس کے گلے پر چھر ی چلارہاتھا ہمیں دیکھتے ہی ا س نے دھمکی دی کہ خبردار جو قریب آئے تو تمہارا بھی یہی حشر ہوگا۔ اور ملزمان چھر ی لہراتے ہوئے فرار ہوگئے اور میری بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقصود احمد کو گرفتار کرکے کاروائی شرو ع کردی ہے۔