Advertisements

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو زہریلی چیز پلادی بیوی جاں بحق

AhmedpurEast map
Advertisements

ہسپتال لے جاتے ہوئے ثمینہ بی بی جاں بحق ہو گئی, تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نےشوہر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو زہریلی چیز پلادی بیوی جاں بحق ۔پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق سمیرہ بی بی زوجہ کامران نے تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کوبتایا کہ میری ہمشیرہ ثمینہ بی بی کی شادی محمد رضوان کے ہمراہ تین سال قبل ہوئی تھی دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ رات میری ہمشیرہ جوکہ میرے ساتھ والے مکان میں رہتی تھی میں نے دیکھا تو وہ تڑپ رہی تھی اور الٹیاں کررہی تھی شورپر میرے رشتہ دار آگئے اور ثمینہ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کے شوہر رضوان نے کامران ،قربان حسین ،سوہانہ بی بی کے ساتھ مل کر زبردستی زہریلی چیز اسے پلادی ہے ۔ہم نے ریسکیو کو اطلاع دی   اور ہسپتال لے جاتے ہوئے میری  بہن جاں بحق ہو گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے

Advertisements