نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی جیت کے بعد شیخ فارمز پر آمد پر حلقہ پی پی 248 سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ امڈ آئے
نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شی سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ بھی ایک قافلے کی صورت میں نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی اقامت گاہ پہنچے اور ان کو مبارکباد دی
سینئر صحافی احسان احمد سحر نے بھی حسن عسکری شیخ کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی جیت کے بعد شیخ فارمز پر آمد پر حلقہ پی پی 248 سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ امڈ آئے انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نو منتخب ایم پی اے کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ بھی ایک قافلے کی صورت میں نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی اقامت گاہ پہنچے اور ان کو مبارکباد دی حسن عسکری شیخ نے اپنی کرسی چھوڑ کر ان کے وہاں پر بٹھایا اس موقع پر مخدوم امجد بخاری ، خورشید بھٹی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ، نو منتخب ایم پی اے کو طارق حمید شیخ اور حسن ثاقب شیخ نے بھی مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، مبارکباد دینے والوں میں اللّٰہ نور خان ، چوہدری عادل لاہوری ، چوہدری صدام لاہوری ، چوہدری پرویز رندھاوا ، سردار شریف خان لبانہ ، چوہدری محمد احسان سردار طارق خان عباسی ،سمیت ہزاروں افراد شامل تھے نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کے معتمد خاص سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور سابق چیئرمین یونین کونسل راجڑہو بھی وہاں پر موجود تھے ان کو بھی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ اس موقع پر سینئر صحافی احسان احمد سحر نے بھی نو منتخب ایم پی اے حسن عسکری شیخ کو مبارکباد دی اور مالا پہنائی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،واضح پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ 53721 ووٹ حاصل کر کے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سعد مسعود نے 48 ہزار ایک88 ووٹ حاصل کیے -خیال رہے کہ حسن عسکری شیخ سابق ریاست بہاولپور کے وزیر تعلیم حفیظ اللہ شیخ مرحوم کے پوتے ہیں -ان کے والد شجاع اللہ شیخ مرحوم سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں یزمان کے قومی حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے چچا میجر ریٹائرڈ سمیع اللہ شیخ مرحوم چنی گوٹھ اوچشریف کے صوبائی حلقے سے 1993میں صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں-اسی طرح ان کے چچازاد بھائی عارف عزیز شیخ نے 2008 کے عام انتخابات میں احمد پور شرقیہ کی قومی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی –