Advertisements

پرنس بہاول عباسی بہاولپور کی ضلعی نظامت کے لیے مضبوبط ترین اُمیدوار ہوں گے

Hum Khayal Group and PTI Leader Mubarakpur
Advertisements

نواب خاندان نے ہمیشہ بہاولپور کی عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے

ہم خیال گروپ مبارک پور کے سر براہ راو حاجی محمد فریاد اور پی ٹی آئی رہنما رئیس محمد احسن صدیق کی ساتھیوں کے ہمراہ گفتگو

Advertisements

مبارک پور(نامہ نگار)پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ہم خیال گروپ کے سربراہ وسابق کونسلر حاجی راو محمد فریاد اور سابق یوسی سینئر نائب صدرپی ٹی آئی رئیس محمد احسن صدیق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا تو نواب خاندان نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں نواب خاندان نے ہمیشہ بہاولپور کی عوام کی خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی متوقع بلدیاتی انتخابات میں ضلع بہاولپور کی نظامت کے مضبوط ترین امیدوار ہونگے انکی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور ضلع بہاولپور میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اس موقع پر ملک عبدالغفور کھروالہ، راو عبدالمجید، راؤ عبدالستار بھی موجود تھے۔