Advertisements

عالمی یومِ آزادیٔ صحافت 2026 پر فری پریس اَن لمیٹڈ کا پاکستانی صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی

https://ruralmedianetworkpk.org/free-press-unlimited-expresses-solidarity-with-pakistani-journalists-on-world-press-freedom-day-2026/
Advertisements

ایگزیکٹو ڈائریکٹر روتھ کرونن برگ نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے آزادیٔ صحافت کے مسائل پر مکالمے کے فروغ کو سراہا


عالمی یومِ آزادیٔ صحافت 2026 کے موقع پر فری پریس اَن لمیٹڈ نے پاکستان اور دنیا بھر کے اُن صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو دباؤ اور مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان کا ذرائع ابلاغ کا منظرنامہ متحرک، فعال اور بے باک ہے، تاہم اسے مختلف خطرات اور چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ صحافیوں کو سلامتی کے خدشات، معاشی دباؤ اور آزادانہ رپورٹنگ پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کا سامنا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں سزا سے استثنا بھی ایک سنگین مسئلہ ہے، جو مجموعی طور پر آزادیٔ صحافت کو مزید کمزور کر رہا ہے۔
پاکستان میں اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ کام کے دوران ہم نے قریب سے صحافیوں کے عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کو دیکھا ہے، جو تمام تر دباؤ کے باوجود حقائق عوام تک پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
ہم  رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان  کی اُن کاوشوں کو سراہتے ہیں جن کے ذریعے آزادیٔ صحافت سے متعلق اہم مسائل پر مکالمے کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد جاری ہے۔

Advertisements