Contact Us

پروفیسر شہزاد احمد شہزاد کا اعزاز: بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سے ایم اے فلسفہ میں فرسٹ ڈویژن کی ڈگری حاصل کر لی

Professor Dr Shehzad

پروفیسر شہزاد احمد شہزاد کی مختلف جامعات سے حاصل شدہ ڈگریوں کی تعداد بارہ ہو گئی

پروفیسر شہزاد احمد شہزاد قبل ازیں انگریزی ادب،اردو ادب،پنجابی،سرائیکی،فارسی، بین الاقوامی تعلقات،ہسٹری، اسلامیات،پاکستان اسٹڈیز اور سیاسیات میں ایم اے جب کہ ابلاغیات میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں

پروفیسر شہزاد احمد شہزاد ان دنوں کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی بھی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے “عاصی کرنالی،احوال وآثار” پر تحقیقی مقالہ لکھ رہے ہیں۔تعلیمی،ادبی اور سماجی حلقوں کی موجودہ تعلیمی ترقی پر پروفیسر شہزاد احمد شہزاد کو مبارک باد دی

احمد پورشرقیہ(سٹاف رپورٹر)احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے شاعر،ادیب اور گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات تعینات۔

شہزاد احمد شہزاد کو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی نے منعقدہ دوسرے سالانہ امتحان 2020ء میں ایم اے فلسفہ میں فرسٹ ڈویژن میں ڈگری دے دی ہے اور یوں ان کی مختلف جامعات سے حاصل شدہ ڈگریوں کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے۔اس سے قبل وہ انگریزی ادب،اردو ادب،پنجابی، سرائیکی، فارسی، بین الاقوامی تعلقات، ہسٹری، اسلامیات، پاکستان اسٹڈیز اور سیاسیات میں ایم اے کی ڈگری،جب کہ ابلاغیات میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔وہ جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی اردو بھی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ “عاصی کرنالی، احوال وآثار” پر تحقیقی مقالہ لکھ رہے ہیں۔تعلیمی،ادبی اور سماجی حلقوں نے انہیں موجودہ تعلیمی ترقی پر مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں