پیر سید محمد شاہ جرار کے چھوٹے بیٹے سید محمد اسعد جرار کا اعزاز

Syed Muhammad Asad Jarar

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مذہبی سکالر پیر سید محمد شاہ جرار کے چھوٹے بیٹے سید محمد اسعد جرار کا اعزاز جس نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔ حافظ سید محمد اسعد جرار کی سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پور شرقیہ کے مدرسہ میں دستار بندی کی گئی۔ پیر سید محمد شاہ جرار کے عقیدت مندوں نے حافظ محمد اسعد جرار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی ہے، واضح رہے کہ پیر سید محمد شاہ جرار کے بڑے بیٹے سید محمد حنظلہ جرار بھی قرآن پاک کے حافظ ہیں۔

مزید پڑھیں