Advertisements

بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔ محمد زبیر ربانی، ڈائریکٹر میوزیم بھاولپور

Muhammad Zubair Rabbani
Advertisements

وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن اور مدبرانہ فیصلوں کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی کا تشخص اجاگر ہوا

بہاول پور بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے جو علم کے فروغ اور معلومات کے حصول کے ذرائع میں سے ایک اہم اور مستند ذریعہ ہے۔ بین الاقوامی کانفرنسوں کی بدولت قومی و بین الاقوامی مندوبین کے تجربات اور تحقیقی کام سے تحقیق کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ولولہ انگیز قیادت میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عصری ضرروتوں کو کماحقہ پورا کر رہی ہیں جن سے بیک وقت اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی مستفید ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن اور مدبرانہ فیصلوں کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی کا تشخص اجاگر ہوا ہے اور قلیل مدت میں اسکی رینکنگ میں نمایاں بلندی اس خطہ کے لیے نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کانفرنس میں شرکت کے دوران چئیرمین شعبہ مطالعہ پاکستان و ڈین شعبہ قانون پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ کانفرنس کے سرخیل پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنکی شبانہ روز کاوشوں سے تشنگان علم کو سوشل سائنسز جیسے وسیع مضمون پر بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا ۔ انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے تمام مندوبین کے مقالہ جات پرمغز اور حالات حاضرہ پر مبنی حقائق کو مفصلا بیان کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے مزید کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام علم دوست اقدامات قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مسقبل میں بھی جامعہ اسلامیہ اپنی یہ روش برقرار رکھے گی۔

Advertisements