کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ الما س صبیح ثاقب

Hoarding and black marketing of fertilizer will not be allowed

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ الما س صبیح  ثاقب نے اپنے دفتر میں کھاد ڈیلروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں  کو مقر رہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی اُن کی اولین ترجیح ہے کسی کو کھاد کی ذخیر ہ اندوزی او ربلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کر دی گئی  ہیں ۔ کھاد  ڈیلر اپنا  اسٹاک رجسٹرڈ مکمل رکھیں ۔ اور کھاد فروخت کرتے وقت کسانوں کو کیش میمو جاری کریں۔ خلاف ورز ی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس  مو قع پر زراعت آفسیر توسیع  کامران جبار،  فرٹیلائزر ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم ، منصور اقبال قریشی، ارسلان شاھد، محمد زاھد کھوکھر، خواجہ شا ہ زیب، چوہدری محمد ریاض، ملک عدنا ن ، ملک عرفان، صدرالدین قریشی بھی موجودتھے۔

مزید پڑھیں