Advertisements

جن پور میں ہندو نوجوان کا اسلام قبول محمد علی اصغر نام رکھ دیا گیا

Hindu youth embraces Islam in Janpur, renamed Muhammad Ali Asghar
Advertisements

سجادہ نشین سید محمد ارشد علی رضوی کی کوشش سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا

 جن پور( نامہ نگار ) جن پور میں ہندو نوجوان کا اسلام قبول محمد علی اصغر نام رکھ دیا گیا سجادہ نشین سید محمد ارشد علی رضوی کی کوشش سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا تفصیلات کے مطابق جن پور میں ایک اہم مذہبی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ہندو نوجوان گومل نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Advertisements

سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر فتح علی شاہ جن پور مخدوم سید محمد ارشد علی رضوی نے نو مسلم کو کلمہ طیبہ پڑھوا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اس موقع پر خصوصی دعا بھی کروائی۔ نو مسلم کا اسلامی نام محمد علی اصغر رکھا گیا۔ محمد علی اصغر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بغیر کسی دباؤ اور اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات سے بے حد متاثر ہوا، جس کے بعد اس نے یہ اہم فیصلہ کیا اسلام قبول کرنے سے قبل گومل نے متعدد بار مخدوم سید محمد ارشد علی رضوی سجادہ نشین سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اس تمام عمل میں مخدوم سید محمد ارشد علی رضوی کی خصوصی کاوش اور رہنمائی نمایاں رہی

اس موقع پر ملک مشتاق احمد نائچ (سابق ممبر ضلع کونسل) ملک احمد بخش اعوان مولانا محمد اعظم سعیدی ملک نیاز احمد نائچ وزیر احمد خان ماسٹر منظور احمد آرائیں عابد حسین بھٹی ساجد حسین بھٹی محمد آصف نائچ فاروق احمد بھٹی، رئیس ملازم حسین انار کلی ملک ایاز احمد آرائیں رانا ہارون عباس وزیر احمد خان ملک محمد عامر کھوکھر اخلاق احمد بھٹی محمد سجاد بھٹی سمیت دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں شرکاء نے نو مسلم کو مبارکباد دی اور اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔