ہیڈ راجکاں پولیس ہندو برادری کے اندھے قتل کا تین دن میں سراغ لگا نے میں کامیاب
ایس ایچ او اسلم خان ڈھڈی اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کا سراغ لگا کر حیران کر دیا
ڈی پی او بہاولپور کی ایس ڈی پی او یزمان اور ایس ایچ او تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاوہ پولیس کی خصوصی ٹیم کو شاباش
ہیڈراجکاں ( ملک اکبر ڈھاوا) تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقہ میں ہندو برادری کا بلائنڈ مرڈر ٹریس* ایس ڈی پی او سرکل یزمان احمد علی بخاری کی سربراہی، ایس ایچ او تھانہ ہیڈ راجکاں انسپکٹر اسلم خان ڈھڈی کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے صرف 3 دن میں اندھا قتل ٹریس کر لیا ۔۔ تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقہ میں ہندو برادری کا قتل ہو گیا تھا جسے ٹریس کرنا انتہائی مشکل تھا کیونکہ یہ ایک بلائنڈ مرڈر تھا ۔۔* ڈی پی او بہاول پور نے بلائنڈ مرڈر ٹریس کرنے کیلئے ایس ڈی پی او یزمان کی سربراہی، ایس ایچ او ہیڈ راجکاں کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔۔* ایس ایچ او تھانہ ہیڈ راجکاں انسپکٹر اسلم خان ڈھڈی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھا قتل صرف تین دن میں ٹریس کرکے حیران کر دیا ۔۔ ہیڈ راجکاں پولیس کی جانب سے بلائنڈ مرڈر تین یوم میں ٹریس کرنے پر ڈی پی او بہاول پور، ایس ڈی پی او سرکل یزمان کی پولیس کو شاباش سول سوسائٹی یزمان کا خراج تحسین