وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی ملاقات
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی ملاقات، فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے آج وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے اور امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا۔ رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی،سرداراویس لغاری اور رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔