Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت چولستان اراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے شکایات ازالہ کمیٹیوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس

High level meeting of grievance redressal committees regarding Cholistan land allotment
Advertisements

بہاول پور5/جنوری( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت چولستان اراضی الاٹمنٹ کے حوالہ سے شکایات ازالہ کمیٹیوں کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان سمیت شکایات ازالہ کمیٹیوں کے سربراہان، ایڈیشنل کمشنر (ر) اشتیاق احمد جاوید، آصف حیات لودھی، وسیم انور خان، عبدالحمید رحمانی سمیت دیگر انتظامی وجوڈیشل افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شکایات ازالہ کمیٹیوں کو 16373 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 11533 کی شنوائی کی جا چکی ہے اور 7190 کو نمٹا دیا گیا ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام اپیلوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ الاٹمنٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حق دار چولستانیوں کو میرٹ پر شفاف طریقہ کار کے مطابق اراضی الاٹمنٹ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔