Advertisements

ڈونگ کائی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے سی ای او کی قیادت میں اعلیٰ سطحی چینی کاروباری وفد کی وفاقی وزیرہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات

Chinese business delegation meets federal minister for housing mian riaz hussain pirzada
Advertisements

ملاقات کا مقصد پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں مشترکہ تعاون کے امکانات,اور اعلیٰ معیار کے تعمیراتی مواد کو اپنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینا تھا


اسلام آباد:  ( پریس ریلیز ) اعلیٰ سطحی چینی کاروباری وفد جس میں معروف تعمیراتی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کنسورشیم کی نمائندگان شامل تھے،  ڈونگ کائی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے سی ای  او کی قیادت میں  وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی۔   اس موقع پرسیکریٹری ہاؤسنگ و ورکس جناب حامد یعقوب شیخ اور وزارت کے سینئر افسران بشمول ایڈیشنل سیکریٹری، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے سی ای او اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی  کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔

Advertisements

 ملاقات کا مقصد پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں مشترکہ تعاون کے امکانات خصوصاً جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے تعمیراتی مواد کو اپنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینا تھا ۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفد کو خیرمقدم کیا اور پاک چین دوستی کے مضبوط تعلقات کو دہرایا۔ انہوں نے حکومت کے تعمیراتی شعبے میں جدت لانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے پری فیبریکیٹڈ اور ماڈیولر کنسٹرکشن ٹیکنالوجیز کی اہمیت پر زور دیا جو پائیداری، کم لاگت اور تیزی سے منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بناتی ہیں۔

 جناب سی ای او نے جدید ہاؤسنگ ماڈلز اور تعمیرات کے نئے متعارف کردہ طریقے پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنیاں پری فیبریکیٹڈ تعمیرات میں مہارت رکھتی ہیں، جو ایک جدید، کم لاگت اور وقت کی بچت پر مبنی طریقہ کار ہے۔ انہوں نے دبئی کے مشہور ’ڈریگن مارٹ‘ کی طرز پر پاکستان میں ایک کمرشل کمپلیکس قائم کرنے کی تجویز بھی دی، جو پاک چین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، شہری ترقی کو بڑھانے، مقامی ایس ایم ایز کی حمایت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔  اس کے بعد ڈی جی اور سی ای او نے موجودہ سرمایہ کاری کے مواقع، ممکنہ مشترکہ منصوبہ جات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ انہوں نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، کوئٹہ، کراچی، پشاور، گوادر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف اسٹریٹجک ترقیاتی مقامات پر روشنی ڈالی۔   ملاقات  انتہائی مثبت اور امید افزا نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں جانب سے تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ وژن کو عملی ترقیاتی منصوبوں میں تبدیل کرنے، اور اقتصادی اشتراک کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، تاکہ پاک چین دیرینہ شراکت کو مزید تقویت دی جا سکے۔