Advertisements

دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، پپلی راجن کے ایک سو خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شر قیہ احمد ندیم ہاشمی

High flood risk in Sutlej river
اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی پیپلی راجن میں سلاب کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی عمل کی نگرانی کرتے ہوئے
Advertisements

احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمد احمدپورشرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلابی خطرے کے باعث ریسکیو ٹیم ، انتظامیہ الرٹ کردیا ہے۔ پپلی راجن اور قریبی علاقوں میں دریا کے قریب رہائش پذیر100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ریسکیو ٹیم اور انتظامیہ نے لوگوں کے سامان اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جھانگڑہ شرقی ، نوشہرہ جدید ، دھوڑ کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم.. دریائے ستلج کے قریبی نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل ہوجائیں ، انہوں نے کہا کہ ریسکیو ثیمیں اور انتظامیہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔