ہائی کورٹ با رایسو سی ایشن بہاولپور کے انتخابات سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ صدر ‘ سہیل اخترالکڑا ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب

Sardar Abdul Basit Baloch elected as President High Court Bar association Bahawalpur

کامیابی کی خوشی میں جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی، کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے


بہاول پور(ملک طارق) ہائی کورٹ با رایسو سی ایشن بہاولپور کے انتخابات برائے سال 2024-24   سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ  صدر ‘ سہیل اخترالکڑا  ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب ‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پورکے انتخابات منعقدہوئے چیرمین الیکشن بورڈمحمداسلم خان دھکڑ’سینئرممبرغضنفرعلی خان’ممبران چوہدری عمرمحمود’سردارمحمداکرم خان بلوچ’سردارطاہرمحمودخان  نے نتائج کااعلان کیانتائج کے مطابق عہدہ صدارت پرمیاں فیض الحسن ایڈوکیٹ  اور سردار عبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ تھا میاں فیض الحسن نے 1374 ووٹ جبکہ سردارعبدالباسط خان بلوچ نے 1440 ووٹ حاصل کئے اس طرح سردار عبد الباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ دوسری بار صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر جام شکیب اقبال لاڑ ‘ چوہدری سہیل اختر الکڑہ’عمران عزیزچنڑ کے درمیان مقابلہ تھا سہیل اخترالکڑا نے 1217 ‘عمران عزیزخان چنڑ نے 935 ‘جام شکیب اقبال لاڑ نے 650 ووٹ حاصل کی چوہدری سہیل اخترالکڑاجنرل سیکریٹری منتخب ہوئے حتمی نتائج کے مطابق  سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ1440 ووٹ لیکر صدر جبکہ سہیل اخترالکڑا 1217  ووٹ لیکر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے  ۔سینئر نائب صدر( بہاول پورسیٹ) کے عہدے پر چوہدری محمداکرم ہنجر ا نے 631 ووٹ ‘چوہدری سہیل کامران نے 1066 ووٹ ‘جبکہ خواجہ محمدطاہرقیوم نے 1083 ووٹ حاصل کئے اس طرح خواجہ محمدطاہرقیوم  1083 ووٹ  حاصل کرکے  سینئرنائب صدرمنتخب ہوئے نائب صدر (بہاولنگرکی سیٹ) کے لئے چوہدری محمدآصف سجادرمدے نے 944 ‘ان کے مقابلے میں رانامحمدافضل انجم نے 1472 ووٹ حاصل کئے اس طرح رانامحمدافضل انجم 1472 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔ کامیابی کی خوشی میں جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی، کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

مزید پڑھیں