Advertisements

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور نے احمد پورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دینےکی قرارداد منظور کرلی

High Court Bar Association Bahawalpur adopts Resolution Demanding District Status for AhmadpurEast
Advertisements

چوہدری ثاقب طارق ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس متفقہ طور پر قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا


 اجلاس میں چیئر مین ضلع احمد پور شرقیہ ایکشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض محمود اعوان ممبر ان ایکشن کمیٹی سردار فیض خان خاکوانی، مہر سعید احمد سعیدی نے بھی شرکت کی 

Advertisements


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور نے احمد پورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دینےکی قرارداد منظور کرلی ۔  ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کی قرارداد پاس کی گئی۔ چوہدری ثاقب طارق ایڈووکیٹ ، کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ۔ اجلاس میں چیئر مین ضلع احمد پور شرقیہ ایکشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض محمود اعوان ممبر ان ایکشن کمیٹی سردار فیض خان خاکوانی، مہر سعید احمد سعیدی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض محمود اعوان نے احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کی قرارداد منظور کرنے پر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پور کے ارکان کا شکر یہ ادا کیا۔