Contact Us

ہائی کورٹ با رایسو سی ایشن بہاولپور کے انتخابات صدر سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ صدر, طاہرمحمودجتوئی ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب

Newly elected Hight court bar president Abdul Basit Baloch and Tahir Mehmood Jatoi

بہاولپور : ہائی کورٹ با رایسو سی ایشن بہاولپور کے انتخابات برائے سال 2023-24  صدر سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ 1618ووٹ لیکر کامیاب ‘ جنرل سیکریٹری طاہرمحمودجتوئی ایڈوکیٹ 1849ووٹ لیکر منتخب ‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پورکے انتخابات منعقدہوئے چیرمین الیکشن بورڈ اسلم چنڑ نے نتائج کااعلان کیا جس کے مطابق  عہدہ صدارت پر محمد یحیٰ خان ایڈوکیٹ اور سردار عبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ کے درمیان جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر محمد رفیق ایڈوکیٹ اور طاہر محمود جتوئی ایڈوکیٹ کے درمیان ون آن ون مقابلہ تھا  حتمی نتائج کے مطابق  سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ 1618  ووٹ لیکر صدر جبکہ  طاہرمحمودجتوئی ایڈوکیٹ   1849ووٹ لیکر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے  ۔سینئر نائب صدر بہاول پور کے عہدے پر شیخ محبوب عالم ایڈوکیٹ ، نائب صدر لودھراں کے عہدے کے لئے چوہدری دلشاد احمد ایڈوکیٹ ، نائب صدر بہاول نگر کے عہدے کے لئے اسد علی خان ایڈوکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے ذیشان تنویر دھکڑ ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لئے محمد طفیل ٹھاکر ایڈوکیٹ ، لائبریری سیکرٹری کے لئے چوہدری محمد اظہر ایڈوکیٹ اور آڈیٹر کے عہدے کے لئے محمد اکرم ہنجرا ایڈوکیٹ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اسی طرح مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں کے لئے شیخ خورشید احمد سہو ایڈوکیٹ ، سردار افضال احمد مڈاہر ایڈوکیٹ ، سعادت علی ندیم ایڈوکیٹ ، محمد عمران مسن ایڈوکیٹ اور میاں اظہار حسین چھینہ ایڈوکیٹ کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کامیابی کی خوشی میں جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی، کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

مزید پڑھیں