اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خود تو فرار ہو ،اور باتیں سنو حبا فواد چوہدری کا شہباز گل کو جواب

Hiba and Fawad

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے شہبازگل کی ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ  داغ دی۔ 

شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فوادچوہدری اورفردوس عاشق اعوان سمیت 17 لوگوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری  نے جواباً شہباز گل کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خود تو فرار ہو ،اور باتیں سنو۔ انہوں نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت  تو کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں امریکا میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں