اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ماسٹر آف سائنس آنزایگریکلچر پلانٹ پتھالوجی کی منظوری
Advertisements
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے این او سی جاری کردیا شعبہ پلانٹ پتھالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری ممکن ہو گئی
بہاول پو ر(پ ر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ماسٹر آف سائنس آنزایگریکلچر پلانٹ پتھالوجی کی منظوری دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا۔ اس اجازت نامے کے بعد شعبہ پلانٹ پتھالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری ممکن ہو گی ہے۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اسلم، ڈاکٹر امبرین مقصود لیکچرار، ڈاکٹر انم موسیٰ لیکچرار، فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مبارکباد دی۔
Advertisements