Contact Us

ہائر ایجوکیشن کمیش کا اسلامیہ یونیورسٹی میں 7 نئے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کا این او سی جاری

IUB

 ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی میں 7نئے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی منظوری دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جن نئے پروگراموں کی منظوری دی ہے ان میں ایم فل اینیمل بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، ایم فل باٹنی (رحیم یار خان کیمپس)، ایم فل ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز، ایم فل اپلائیڈ سائیکالوجی (رحیم یار خان کیمپس)، ایم ایس سول انجینئرنگ، پی ایچ ڈی انٹرنیشنل ریلیشنزاورپی ایچ ڈی وائلڈ لائف شامل ہیں۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈینز، کیمپس ڈائریکٹرز، متعلقہ ایچ او ڈیز فیکلٹی ممبرز اور طلباء کو مبارکباد دی۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ایچ ای سی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو 61 این او سی جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں