اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئندہ دو روز میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Heavy rains prediction for next two days Urban flooding warned

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام یا رات سے کل تک وقفے وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

لاہور:نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام یا رات سے کل تک وقفے وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔  ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ہے، تمام متعلقہ محکمے چوکس رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔  ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ ، چونگی امرسدھو میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

مزید پڑھیں