Advertisements

مبارک پور و گردونواح میں موسلادھار بارش کئی علاقوں میں ژالہ باری

Mubarakpur Rain
Advertisements

مبارک پور (نامہ نگار )جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مبارک پور و گردونواح میں موسلادھار بارش کئی علاقوں میں ژالہ باری ۔ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ۔کماد کی فصل کو فائدہ کاشتکار  باران رحمت سے خوش ۔ تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں ہونے لگےمبارک پور ونواحی علاقوں نوشہرہ جدید، جانوالہ نورپورنورنگا میں موسلا دھابارش کے ساتھ ساتھ معمولی ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس کی  سے  درجہ حرارت میں کافی کمی ہو گئی ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اس حوالے سے مقامی  کاشتکار عبدالمجید فریدی، ملک ظفر کمبوہ، رئیس احسن صدیق پرہار کا کہنا ہے کہ باران رحمت سے کماد کی فصل کو بہت فائدہ ہوا ہے اور پانی کی کمی پوری ہوئی ہے۔