چنی گوٹھ اور گردونواح میں طوفان بادو باراں ، کرنٹ لگنے سے دس سالہ محمد مدنی جاں بحق آٹھ سالہ محمد ایان شدید زخمی

بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام معطل ، سائن بورڈ اور درخت ٹوٹ گئے ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، سائن بورڈ اور سولر انرجی پلیٹیں ٹوٹ گئیں
چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ اور گردونواح میں طوفان بادو باراں ، کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ،بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام معطل ، سائن بورڈ اور درخت ٹوٹ گئے ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ اور گردونواح میں گزشتہ رات طوفان بادو باراں ، دو گھنٹے تک طوفانی بارش جاری رہی ہر طرف جل تھل ہو گیا ، کرنٹ لگنے سے چنی گوٹھ شہر میں دس سالہ بچہ محمد مدنی جاں بحق ہو گیا جبکہ آٹھ سالہ محمد ایان شدید زخمی ہو گیا ،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، سائن بورڈ اور سولر انرجی پلیٹیں ٹوٹ گئیں جس سے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ، کھمبے اور ٹرانسفارمر گرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا جس میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ کے ایس ڈی او چوہدری خادم حسین سندھو نے اپنی نگرانی میں مکمل کروا کر بجلی چالو کروا دی ۔