Advertisements

این اے 168 کے ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، ڈی پی او رانا عبد الوہاب

Heavy police contingent deployed to maintain law and order during the NA-168 by-election, says DPO Rana Abdul Wahab.
Advertisements

حلقہ این اے 168 میں 292 پولنگ اسٹیشنز پر 3022 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، این اے 168 میں 16 پولنگ اسٹیشنز اے، 87 بی اور 189 سی کیٹیگری میں شامل ہیں

بہاول پور: این اے 168 کے ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، ڈی پی او رانا عبد الوہاب ,حلقہ این اے 168 میں 292 پولنگ اسٹیشنز پر 3022 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، این اے 168 میں 16 پولنگ اسٹیشنز اے، 87 بی اور 189 سی کیٹیگری میں شامل ہیں، پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے 2010 کانسٹیبلز، 600 اسپیشل پولیس اہلکار، 379 اپر سب آرڈینیٹس اور 33 انسپکٹرز و ایس ایچ اوز تعینات،  ریزرو نفری، موبائل گشت اور فوری رسپانس ٹیمیں بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ ہیں،

Advertisements

ضمنی انتخاب کے دوران پولیس مکمل غیر جانبداری کے ساتھ فرائض سرانجام دے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد پر صورت یقینی بنایا جائے، پولنگ اسٹیشنز کے اطراف اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابی عمل میں مداخلت، ووٹرز کو ہراساں کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی ہوگی، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن و محفوظ انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا خلافِ ضابطہ عمل کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، پرامن، محفوظ اور شفاف انتخابی عمل کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے، ڈی پی او رانا عبد الوہاب *ترجمان بہاول پور پولیس