Advertisements

محکمہ موسمیات کی 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارشوں کی پیش گوئی

Heavry rains prediction in Bahawalpur,Bahawalnagar,DeraGhazi Khan from 2nd to 6th August
Advertisements

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے یکم سے 6  اگست تک  ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیش گوئی  کردی۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ 31 جولائی سے 6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور  کئی مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔  یکم اگست سے 6 اگست تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے، 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں  بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  سندھ میں 2 اگست سے 6 اگست تک مٹھی، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ 3 اگست سے 6 اگست تک کشمیر گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔  اسی طرح 2 سے 5 اگست کے درمیان موسلادھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے  اور 2 سے 5 اگست تک سیالکوٹ،  گوجرانوالہ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت  اور شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔  محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔