شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنیں: عمران خان کی سپریم کورٹ سے اپیل
کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچا لیا۔
کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہے جس میں یہ امریکا سے ڈالرز مانگیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں ڈالر دے دو ورنہ عمران خان آجائے گا مگر قرضہ ایسے نہیں ملے گا بلکہ امریکا مزید غلامی کروائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فوجی اور امریکی بوٹ اچھی طرح سے پالش کرتا ہے، اُسے بڑے بھائی کے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا مگر اب وہ پریشان اور پھنس گیا ہے کیونکہ آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اس ساری صورت حال میں زرداری سب سے زیادہ مزے لے رہا ہے کیونکہ مہنگائی، روپے کی قدر کم ہونے سمیت تمام مسائل پر مسلم لیگ ن کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ زرداری مزے لے رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک زرداری ساری ن لیگ پر بھاری ہے‘۔عمران خان نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد میں شرکت کرنی ہے، ویسے بھی اب موٹروے بن گیا ہے، آپ اسلام آباد جلدی پہنچ جائیں گے اور اللہ نے ہمارے لیے موسم بھی اچھا کردیا ہے۔منحرف رکن کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے کہا ہے کہ میں عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سےبچایا، اور آج کے فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا، جو لوگ اپنے حلقوں ، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں ، شکر ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، حمزہ شہباز اب اپنی اچکن کورکھ دواب پنجاب میں مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی، سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز آپ سنیں۔ ایف آئی اے انہوں نے تباہ کر دیا، ڈاکٹر رضوان سے جاں بحق ہونے کی تفتیش ہونی چاہیے۔ دوسرا ایف آئی اے افسر بھی ہارٹ اٹیک میں ہوا۔ دونوں افسران کی تفتیش سپریم کورٹ کرے، 40 ارب روپے کے ان پر کیسز ہیں۔ سپریم کورٹ ان کے کیسز سنے، ان کو جب سزا ہونے لگی، ایف آئی اے کے لوگوں کو فارغ کر دیا گیا، اس لیے میری درخواست ہے شریف خاندان کے کیسز سنیں اورہمیں کسی پر اعتماد نہیں۔ باپ، بیٹے کو ایک سال پہلے سزا ہو جانی چاہیے تھی، انکے کیسز کو سنے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ’یہ ہمیں نااہل اور خود کو تجربہ کار کہتے تھے مگر اب ان کا تجربہ کہاں گیا کیونکہ چند روز میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اللہ نے ہمیں عزت دی، ہم آج عوام میں آرہے ہیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں‘۔
چیئر مین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ نوجوان مجھ سے وعدہ کریں جن پارٹیوں کی بیرون ملک جائیداد، پیسہ باہر انہیں کبھی ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری جب بیرون ملک جاتا تھا وہ کہتے تھے دیکھ کر ہاتھ ملانا کہیں انگلیاں نہ چوری کرلے، مغرب کوسب پتا ہوتا ہے نواز شریف، زرداری کے پیسے کدھرپڑے ہیں، یہ کبھی ’ابسولیٹلی ناٹ‘نہیں کہہ سکتے، امریکا جب افغانستان میں ڈرون حملوں کے لیے بیس مانگے گا تویہ کبھی انکارنہیں کریں گے، ان میں جرات نہیں کیونکہ ان کا پیسہ باہرپڑا ہے۔ نوجوان اپنے ذہنوں میں ڈال لیں کبھی غلامی قبول نہیں کرنی، ہم اللہ کے آگے جھکنے والے لوگ ہے، یہ کمزورلوگ ہیں جب باہرجاتے ہیں توان کی کانپیں ٹانگتی ہیں، جب اسلام آباد جائیں گے تو پیسے کے غلاموں سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائیں گے، شاندارجلسے پردل سے شکرگزارہوں۔