Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) ڈپٹی ڈی ایچ او کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم کے اوچشریف میں چھاپے ، اتائیوں کی دوڑیں ، مین بازار میں ڈینٹل کلینک سیل ، قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ، ڈاکٹر انس شاہ ۔

Uch Sharif Sealed dental clinic
اوچ شریف : ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر انس شاہ کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم کے چھاپے کے دوران سیل کیا جانے والا ڈینٹل کلینک
Advertisements

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر انس شاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر خاور ، ملک عابد اور محمد فیصل و دیگران پر مشتمل محکمہ صحت کی ٹیم نے اوچشریف میں چھاپے مارے اور ڈینٹل کلینکوں کا جائزہ لیا چھاپے کی اطلاع ملتے ہی اتائیوں کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ اپنی دوکانیں بند کر کے فرار ہو گئے تاہم ڈپٹی ڈی ایچ او نے شہر کے مین بازار میں غیر تسلی بخش صورت حال کے پیش نظر الشفاء ڈینٹل کلینک کو سیل کر دیا جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے پیسوں کے لالچ میں کسی کو بھی انسانی قیمتی جان سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔