بلڈ کینسر کے غریب مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے وزیر اعلیٰ سے فی الفور ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) گزشتہ پانچ ماہ سے سی ایم ایل کنٹرول پروگرام کے تحت کینسر کے مریضوں کو دی جانیوالی مفت ادویات کی فراہمی بند مریضوں کو پریشانی کاسامنا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن کے تحت بلڈ کینسر کے مریضوں کو صوبہ کے پانچ بڑے ہسپتالوں جناح ہسپتال لاہور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، اور نشتر ہسپتال ملتان سے مفت ادویات دی جاتی تھیں۔ جس سے سینکڑوں مریض استفاد ہ حاصل کررہے ہیں مگر گزشتہ پانچ ماہ سے ان ہسپتالوں سے ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ جس سے بلڈ کینسر کے غریب مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران سے فی الفور ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔