Advertisements

ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ میں تین روزہ مفت صحت کیمپ 22 نومبر 2024 تک جاری رہے گا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری

Dr Arif Ghauri
Advertisements

چھوٹے بچوں بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیص ٹیسٹ ہیپاٹائٹس و شوگر وغیرہ کی تشخیص مفت کی جائے گی ایم ایس احمدپورشرقیہ

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ڈاکٹر محمد عارف غوری میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے فروغ کے سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ میں  تین روزہ مفت صحت کیمپ  22 نومبر 2024 تک جاری رہے گا جس کے تحت مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا  چھوٹے بچوں بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیص ٹیسٹ ہیپاٹائٹس و شوگر وغیرہ کی تشخیص مفت کی جائے گی اس کے علاوہ حاملہ خواتین اور بچوں کی مفت ویکسینیشن کا بھی انتظام کیا جائے گا لہذا بروقت ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور ایسٹ میں پہنچ کر اپنا طبی معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کے بارے میں جانیں۔

Advertisements