Advertisements

نقشہ اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی طرف سے نوٹسز جاری کیے جانے کا معاملہ

Private Schools Uchsharif heads delegation
Advertisements

اوچ سول سوسائٹی محمد عمر خورشید سہمن کے زیرقیادت نجی سکولوں کے سربراہان کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فرخ عدنان سے ملاقات

چیف آفیسر فرخ عدنان نے انچارج انفورسمنٹ جام سجاد ابراہیم جھلن کو ہدایت کی کہ قانون اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی اسکول مالکان کی معروضات کو حل کیا جائے۔
اوچ شریف (کرائم رپورٹر)نقشہ اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی طرف سے نوٹسز جاری کیے جانے کا معاملہ،صدر اوچ سول سوسائٹی محمد عمر خورشید سہمن کے زیرقیادت پیف سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں اور دیگر نجی سکولوں کے سربراہان کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوچ شریف فرخ عدنان سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق صدر اوچ سول سوسائٹی محمد عمر خورشید سہمن کے زیر قیادت  پیف سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں اور دیگر نجی سکولوں کے سربراہان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوچ شریف فرخ عدنان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پرانچارج انفورسمنٹ جام سجاد ابراہیم جھلن، تاجر رہنما چوہدری محمد طارق سمیت نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ظہیر الدین بابر، زوار حسین بھٹہ، اشتیاق احمد انجم، سرفراز علی خان جتوئی، محمد شکیل سیال، سراج احمد سحر، طارق حسین خان اورسجاد حسین جوئیہ ملاقات میں موجود تھے،

Advertisements

صدر اوچ سول سوسائٹی محمد عمر خورشید سہمن نے چیف آفیسر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر پیف اسکول اور دیگر نجی تعلیمی ادارے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں، میونسپلیٹی حکام کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی اور نقشہ فیسیں جمع نہ کرانے کا جواز بنا کر اسکول پر نوٹس چسپاں کر رہے ہیں، انچارج انفورسمنٹ جام سجاد ابراہیم جھلن نے اس موقع پر چیف آفیسر فرخ عدنان کو بریفنگ میں بتایا کہ پیف سے الحاق شدہ متعدد اسکولز اور دیگر نجی تعلیمی ادارے و کالجزجن کے نقشہ جات میونسپل کمیٹی اوچ شریف سے منظور نہ ہیں، ان کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے، مذکورہ نوٹسز کو بنیاد بنا کر اسکول مالکان نے ایک رٹ پٹیشن نمبری 476/2025لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ میں دائر کی جس کو عدالت عالیہ نے 24فروری 2025ء کو خارج کر دیا، لہذا نجی تعلیمی اداروں کو نقشہ منظور کرانے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں، چیف آفیسر فرخ عدنان نے انچارج انفورسمنٹ جام سجاد ابراہیم جھلن کو ہدایت کی کہ قانون اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی اسکول مالکان کی معروضات کو حل کیا جائے۔