Advertisements

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول احمد نائچ کے ہیڈ ماسٹر راؤ محمد مبین اپنی طویل تدریسی خدمات مکمل کرنے کے بعد ریٹائر

"Divisional Development Working Party meeting chaired by Commissioner Irfan Ali Kathia; 9 development projects presented for approval."
Advertisements

ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں  مہر محمد صدیق علاقے کی معزز شخصیات، اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

چنی گوٹھ (نامہ نگار) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول احمد نائچ کے ہیڈ ماسٹر راؤ محمد مبین اپنی طویل اور شاندار تدریسی خدمات مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے اکتیس سال شعبۂ تعلیم کے لیے وقف کیے اور اس دوران بے شمار طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisements

ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی معزز شخصیات، اساتذہ، سماجی و سیاسی نمائندگان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے بطورِ خاص شرکت کی اور اپنے خطاب میں راؤ محمد مبین کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص، دیانتدار اور فرض شناس استاد رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ طلبہ کی بہترین رہنمائی کی۔دیگر مقررین میں راؤ محمد اسلم چوہان، راؤ خالد محمود (سابق نائب ناظم)، اے ای او ظہیر اقبال، عطا الرحمن، سید شبیر حسین شاہ، ماسٹر شفیع شاہین اور مظہر اقبال چنڑ شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں راؤ محمد مبین کی تدریسی خدمات، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ لگن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر میاں عبدالماجد مہند، عبدالحفیظ فہیم، مقامی بزنس مین حاجی محمد اقبال مغل، راؤ رضوان علی، حاجی محمد عارف، رانا ساجد غفار، میاں محمد اکرام مہند (سابق کونسلر) سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر راؤ محمد مبین کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔