Advertisements

کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Head of Kidney Center Bahawal Victoria Hospital Condolence
احمد پور شرقیہ کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریا ہسپتال بہاولپور کے سربرا ہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد سپرا ،اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ اور سید نجم الحسن بُخاری بھی موجود ہیں
Advertisements

مدیر نوائے احمد پور شرقیہ کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

ڈاکٹر امجد سپرا ہمراہ تھے مدیر احسان احمد سحر کا پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی جانب سے سیدہ نجمہ بخاری کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکر

Advertisements

احمد پور شرقیہ+اوچشریف( سٹاف رپورٹر+ کرائم رپورٹر )کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے ڈاکٹر امجد سپرا کے ہمراہ بہاولپور سے سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پور شرقیہ پہنچ کر مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی- پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مدیر احسان احمد سحر اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں -,مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے کڈنی سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے سیدہ نجمہ بخاری کی علالت کے دوران کڈنی سینٹر میں انہیں بہترین طبی سہولیات مہیا کیں اور روزانہ کی بنیاد پر از خود وزٹ کر کے ان کے علاج و معالجہ کی مانیٹرنگ کی- اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ اور سید نجم الحسن بُخاری بھی اس موقع پر موجود تھے

Head of Kidney Center Bahawal Victoria Hospital Condolence