صوفی بزرگ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کا 754 واں تین روزہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ جاری
سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہدمخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے مزارِ اقدس کو عرق گلاب سے غسل دے کر چادر چڑھائی
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کا 754 واں تین روزہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ عرس کی تقریب میں سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہدمخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے مزارِ اقدس کو عرق گلاب سے غسل دے کر چادر چڑھائی۔ اس موقع پر سینکڑوں مریدین کی موجودگی میں دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کا عرس ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑی عقیدت سے منایا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے مریدین، زائرین اور معتقدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عرس کی مناسبت سے ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے زائرین کے لئے قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔اس موقع پر مقامی پولیس انتظامیہ نے عرس کی سیکیورٹی کے لئے اضافی نفری تعینات کی ہے تاکہ شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دعائیہ تقریب میں شامل افراد نے حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کے روحانی فیوض و برکات کی دعا کی۔ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری برصغیر میں ایک عظیم صوفی بزرگ تھے جن کی تعلیمات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہی