حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رح کے 250 ویں سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز
سجادہ نشین خواجہ میاں امان اللہ اویسی کی دعا کے بعد عثمان نجیب اویسی, محمد شعیب اویسی حسان امان اللہ اویسی نے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس مبارک کا آغٖازکردیا
سمہ سٹہ( نامہ نگار ) برصغیرپاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رح کے 250 ویں سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغازآج یکم ربیع الثانی سے ہوگیا عرس مبارک کی تقریبات کا آغازسجادہ نشین دربارعالیہ خواجہ میاں امان اللہ اویسی کی دعا کے بعد ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز صاحبزادہ میاں عثمان نجیب اویسی، ایم پی اے وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری بورڈآف ریونیو پنجاب صاحبزادہ میاں محمد شعیب اویسی،صاحبزادہ میاں محمد حسان امان اللہ اویسی، صاحبزادہ میاں فہد اویسی ،صاحبزادہ میاں صلال سیف اویسی، محمد علی موسی کباڈیہ میمن نے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس مبارک کی پانچ روزہ تقریبات کا آغٖازکردیا پانچ روزہ عرس مبارک کی تقریبات 2 ربیع الثانی بعد نماز عشاء دربار مسجد پر محفل نعت وقرآت کی تقریب ہوگئی۔ 3ربیع الثانی مزارشریف کو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔ 4ربیع الثانی کوبعد نماز عشاء محفل سماع ہوگئی۔5ربیع الثانی کوبروز بدھ صبع 9 بجے ختم شریف کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ختم شریف کے بعد اختتامی دعا ملک وملت کی سلامتی وخوشحالی کے لیے سجاد نشین دربار عالیہ حضرت خواجہ میاں امان اللہ اویسی کرائیں گے پانچ روزعرس مبارک پر ملک بھرسے خصوصا سندھ کراچی ،بلوچستان سے مریدین وعقیدت مند شرکت کریں آنے والے زائرین وعقیدت مندو کے لیے طعام وقیام کا وسیع انتظام کیا گیا ہے اورتھانہ سمہ سٹہ کی طرف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں