Advertisements

حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ

Hassan Nawaz
Advertisements

برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے پر جرمانہ عائد کیا


لندن:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے 5.2 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس جرمانہ عائد کر دیا گیا۔  برطانوی حکومت کی فہرست میں حسن نواز کو "ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیدیا گیا، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔  برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کر دیا، برطانوی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کر دیں۔

Advertisements

 قانونی ماہرین کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔  ذرائع حسن نواز کا کہنا ہے کہ ریونیو کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے آج کے اعداد و شمار پرانی کہانی ہے، حسن نواز نے کورٹ میں دیوالیہ پن خود ڈکلیئر کیا تھا۔  حسن نواز کے ذرائع کے مطابق اب کیس کے صرف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، معاملہ 10 سال پرانا ہے جب حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کرا دیا تھا۔