حسن عسکری شیخ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز جبکہ صاحبزادہ گزین عباسی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت مقرر کیا ہے
بہاول پور:29 / اگستوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق خان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو، ایم پی اے حسن عسکری شیخ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز، کامرس،انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ صاحبزادہ گزین عباسی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت مقرر کیا ہے