اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حلقہ پی پی 254 سے حسن عسکری شیخ ایم پی اے کے امیدوار ہوں گے۔ عارف عزیز شیخ

Hassan Askari Sheikh

چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق ایم این اے و شیخ گروپ کے سربراہ عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 254 سے حسن عسکری شیخ ہمارے گروپ کی طرف سے ایم پی اے کے امیدوار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ فارمز پر مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشاورتی اجلاس سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں حسن عسکری شیخ، مہر محمد صدیق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ، یاسر سلیم شیخ چیئرمین یونین کونسل راجڑہو، سماجی و سیاسی رہنما سید امجد بخاری، جام ناصر جھلن، جام شاہ محمد نہایا، فہیم خان عباسی کونسلر، مہر محمد رفیق، خورشید بھٹی، مہر بشیر احمد، رانا ساجد غفار اور دیگر موجود تھے۔ عارف عزیز شیخ نے تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ حسن عسکری شیخ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے گروپ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے اور ہم ان کی مکمل حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں