Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب حسن عسکری شیخ کو غلہ منڈی چنی گوٹھ کو فعال کرنے کے لئے بریفننگ

Hassan Askari Sheikh
Advertisements

غلہ منڈی کے ستر فیصد پلاٹ نیلام ہو چکے ہیں مگر مارکیٹ کمیٹی کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ اس کو فعال کیا جا سکے سکیرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک محمد اقبال

غلہ منڈی چنی گوٹھ کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہے ، غلہ منڈی میں میں اپنے فنڈز سے بجلی کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر شروع کروا رہا ہوں حسن عسکری شیخ

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب حسن عسکری شیخ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی احمد پور شرقیہ ملک محمد اقبال سے غلہ منڈی چنی گوٹھ کو فعال کرنے کے لئے اس بریفننگ لی ، سکیرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک محمد اقبال نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ کو بتایا کہ غلہ منڈی کے ستر فیصد پلاٹ نیلام ہو چکے ہیں مگر مارکیٹ کمیٹی کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ اس کو فعال کیا جا سکے ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حسن عسکری شیخ نے ان کو کہا کہ غلہ منڈی چنی گوٹھ کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میں میں اپنے فنڈز سے بجلی کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر شروع کروا رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی فعال ہونے سے کاشت کاروں کو فائدہ ہو گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غلہ منڈی جلد از جلد فعال ہو سکے ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چنی گوٹھ اور گردونواح میں میں گنا اور چاول کی فصل زیادہ کاشت کی جاتی ہے ، گنے سے کاشتکار گڑ تیار کر کے دور دراز کی منڈیوں لے جانا پڑتا ہے جس پر اخراجات بھی زیادہ آتے ہیں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حسن عسکری شیخ نے جن لوگوں نے پلاٹ خرید کر رکھے ہیں وہ وہ اپنی دکانیں تعمیر کر کے کاروبار کا آغاز کریں ، علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ چنی گوٹھ شہر میں تین روزہ صفائی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ، دو ٹریکٹر ٹرالیاں اور ڈمپر کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مصروف ہیں جبکہ خاکروب گلیوں محلوں میں صفائی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور سابق چیئرمین یونین کونسل راجڑہو قاضی پرویز اختر رڈ بھی موجود تھے