Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ پی پی 248 میں تقریباً ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل : حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh & Tariq Bashir Cheema
Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ کی چار یونین کونسلوں میں تقریباً ڈھائی سو سے زائد بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام جاری ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی عمائدین علاقہ سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248، حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں، سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ پی پی 248 میں تقریباً ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

Advertisements

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی کے نئے ذرائع، تعلیمی اداروں کا قیام، اور صحت کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ ان ترقیاتی اقدامات کے نتیجے میں علاقائی معیشت میں بہتری، کاروباری مواقع میں اضافہ، اور مقامی لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں واقع ہوئیں۔حسن عسکری شیخ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز ابھی تک موصول نہیں ہوئے، مگر جیسے ہی فنڈز ملیں گے، نئے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے تحصیل احمد پور شرقیہ کی چار یونین کونسلوں میں تقریباً ڈھائی سو سے زائد بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام جاری ہے، جس سے علاقے میں توانائی کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یوسی چوہدری محمد خالد گجر ، مقامی بزنس مین شہزاد منور پنوار ، راؤ رضوان علی ، راؤ ارسلان سنی ، راؤ عمران ، چوہدری منشاء گجر ، ملک حنیف نائچ ، ظہور پنوار ، افضل پنوار ، سردار طارق خان عباسی ، ملک جاوید اختر رڈ ، ملک محمد آصف جاوید، راؤ نیک محمد ، عبد الحفیظ سانگی اور دیگر موجود تھے۔