حسن عسکری شیخ کی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور مہر محمد صدیق کو ان کے ووٹرز سپورٹرز کا عید الاضحی کی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے عید الاضحی کے دوسرا روز شیخ فارمز چنی گوٹھ میں گزرا جہاں پر انہوں نے سنت ابراہیمی بھی ادا کی اور دو کٹوں کی قربانی دی ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کو ان کے ووٹرز سپورٹرز کا عید الاضحی کی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ، سابق چیئرمین یونین کونسل مہند ملک راشد محمود نائچ نے ایک وفد کے ہمراہ ایم پی اے حسن عسکری شیخ سے ملاقات کی اور عید الاضحی کی مبارکباد دی ، سینئر وکیل چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ ، سابق جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ میاں عبدالمنعنم مہند ایڈوکیٹ نے بھی ایم پی اے سے ملاقات کر کے ان کے عید الاضحی کی مبارکباد دی ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ کو پورا دن سینکڑوں افراد نے ملاقات کر کے عید الاضحی کی مبارکباد دی ،
علاوہ ازیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی قیادت میں ایک وفد جن میں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، مقامی بزنس مین راؤ رضوان علی ، چوہدری عمر سعید اور شاہد بشیر چوہدری شامل تھے ، انہوں نے بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی بڑی ہمشیرہ اور چوہدری ولی داد چیمہ کی پھوپھی کے انتقال پر ان کے دفتر میں فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔