Advertisements

دھی رانی پروگرام میں حلقہ پی پی 248 سے 20 بچیوں کی اجتماعی شادی کروائی جائے گی حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ میں گرلز کالج کے لئے جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے منظوری حاصل کی جائے گی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی حبیب اللّٰہ خان کے انتقال پراظہار تعزیت اور میڈیا سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے مقامی بزنس مین گل میر خان اور شاہ میر خان کے والد اور حاجی اللّٰہ نور خان اور حاجی غازی خان کے چچا حاجی حبیب اللّٰہ خان کے انتقال پر ان کے دفتر میں جا کر اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی ، بعد ازاں ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا  ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا جانے والا دھی رانی پروگرام میں حلقہ پی پی 248 سے 20 بچیوں کی اجتماعی شادی کروائی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ مزید پختہ سڑکوں کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی نئی 135 بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے ، ایم پی اے نے کہا کہ چھ مثالی بستیوں میں ترقیاتی کام بھی آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ چنی گوٹھ میں گرلز کالج کے لئے جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے منظوری حاصل کی جائے گی ۔ اس موقع پر حبیب اللّٰہ خان پٹھان ، راؤ رضوان علی ، چوہدری عمر سعید اور دیگر موجود تھے

Advertisements