حسن عسکری شیخ ایم پی اے نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے نوشہرہ جدید کے رہائشی ٹی وی جرنلسٹ محمد اکمل عباسی اور احمد پور شرقیہ کے پرنٹ جرنلسٹ سید محمد اویس زیدی کو پرنس بہاول خان عباسی کے سپانسرڈ آر ایم این پی صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈز کیٹگری سی دیے اکمل عباسی کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور حال ہی میں اس کے خلاف تھانہ نوشہرہ جدید میں سنگین نوعیت کا ایک جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا گیا
احمد پور شرقیہ شہر کے رہائشی پرنٹ جرنلسٹ سید محمد اویس زیدی کو 2021 میں دن دہاڑے گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تھا اس قاتلانہ حملے کے نتیجہ میں اس کی ایک ٹانگ فریکچر بھی ہو گئی تھی مگر اس کے باوجود وہ پیشہ صحافت سے تاحال وابستہ ہے اور انصاف کے حصول کا متلاشی ہے جس کے اعتراف میں اسے صادق پریس فریڈم ایوارڈ وارڈ کیٹگری سی دیا گیا ہے
حسن عسکری ایم پی اے نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے تین صحافتی تنظیموں میڈیا کلب احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ اور اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر شیخ عزیز الرحمن ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور ارشاد احمد شاد کو اپنی اپنی تنظیم کے اراکین کیلئے خدمات انجام پر ایوارڈز دیئے
احمد پور شرقیہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر پانچ صحافیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے -تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے نوشہرہ جدید کے رہائشی ٹی وی جرنلسٹ محمد اکمل عباسی اور احمد پور شرقیہ کے پرنٹ جرنلسٹ سید محمد اویس زیدی کو پرنس بہاول عباس خان عباسی کے سپانسرڈ پانچ پانچ ہزار روپے کے آر ایم این پی صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈ کیٹگری سی دیے- اسی طرح انہوں نے ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے اراکین کے لیے خدمات سرانجام دینے پر صدر اے یو جے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کو جرنلسٹ فرینڈ ایوارڈ ،اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کے ممبران کی بہتری کے لیے خدمات انجام دینے پر صدر ارشاد احمد شاد کو جرنلسٹ فرینڈ ایوارڈ ا ور میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن کو میڈیا کلب کے اراکین کیلئے شبانہ روز خد مات انجام دینے پربیسٹ ورکنگ جرنلسٹ ایوارڈ دیئے
صدر آر ایم این پی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ جدید کے رہائشی ٹی وی جرنلسٹ اکمل عباسی کواپنے پیشہ ورانہ فرائض کے انجام دہی کے دوران اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حال ہی میں ان پر ایک جھوٹا مقدمہ بھی قائم گیا لیکن ان تمام تر مصائب کے باوجود محمد اکمل عباسی نے اپنے علاقے کے مظلوم مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کا فریضہ انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے اعتراف میں رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان نے نے پاکستان نے انہیں صادق پریس فریڈم ایوادڈ کیٹگری سی سے نوازا ہے اسی طرح احمد پور شرقیہ کے رہائشی پرنٹ میڈیا کے سے وابستہ نوجوان جرنلسٹ سید محمد اویس زیدی کو 2022 میں دن دہاڑے فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں اسکی ٹانگ بھی فریکچر ہو ا تھس مگر وہ تاحال انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے دھکے کھا رہا ہے – سید اویس زیدی قاتلانہ حملہ کے باوجود صحافت سے وابستہ ہیں جس کے ا عتراف میں انہیں بھی آر ایم این پی صادق پریس ایوارڈ کیٹگری سی دیا گیا ہے- احسان احمد سحر نے اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ نوشہرہ جدید کے رہائشی ٹی وی جرنلسٹ محمد اکمل۔ عباسی اور احمد پور شرقیہ کے پرنٹ جرنلسٹ سید محمد اویس زیدی کو انصاف مہیا کیا جائے،اس مطالبہ کی راؤنڈ ٹیبل میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین اور صحافتی تنظیموں کے صدور نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی نوائے احمد پور شرقیہ کے چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران تحصیل احمد پورشرقیہ کی تین صحافتی تنظیموں احمد پور یونین آف جرنلسٹس میڈیا کلب احمد پور شرقیہ اور پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف کے ساتھ کام کیا ہے تینوں تنظیموں کے صدور ڈاکٹر عبالحمید ثاقب شیخ عزیز الرحمن اور ارشاد احمد شاد نے اپنی اپنی تنظیم کے حوالے سے قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں جس کے اعتراف میں انہوں نے ان تینوں کو اپنے ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے ایوارڈ دیے ہیں -انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تینوں صحافتی تنظیمیں آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے بھی خدمات سرانجام دیں گی