علاقے میں گندم کی بمپر کراپ ہوئی مگر اس کا کوئی خریدار نہیں حسن عسکری شیخ
کاشتکار مڈل مین کو اپنی گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس سے اس کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتےچھوٹے کاشتکاروں کو سولر سسٹم ٹیوب ویل کی سکیم متعارف کرائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو مہنگے ڈیزل سے چھٹکارا مل سکے
چولستان ، چنی گوٹھ اور دیگر یونین کونسلوں پر مشتمل ہمارا انتخابی حلقہ پی پی 248 جنوبی پنجاب کا پسماندہ ترین حلقہ ہے، اس میں مسائل ہی مسائل ہیںاس حلقہ میں نہ ہی پینے کا صاف پانی اور نہ ہی صحت و تعلیم کی سہولیات ہیں ہمارے حلقہ میں تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کسان کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے
چنی گوٹھ میں سابق وزیراعظممیاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ بلہ جھلن کے دوران میری تجویز پر چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج کی منظوری دی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا اور اس کے فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے تھے مگر کچھ تعلیم دشمن عناصر نے اس منصوبے کو ختم کرا کر فنڈز دوسری مد میں منتقل کرا لئے ایم پی اے حلقہ پی پی248 کا پنجاب اسمبلی میں خطاب
چنی گوٹھ (نامہ نگار) ایم پی اے حلقہ پی پی248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا انتخابی حلقہ جنوبی پنجاب کا پسماندہ ترین حلقہ ہے، اس حلقہ میں نہ ہی پینے کا صاف پانی اور نہ ہی صحت و تعلیم کی سہولیات ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 جو کہ چولستان ، چنی گوٹھ اور دیگر یونین کونسلوں پر مشتمل ہے اس میں مسائل ہی مسائل ہیں ، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ بلہ جھلن کے دوران میری تجویز پر چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج کی منظوری دی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا اور اس کے فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے تھے مگر کچھ تعلیم دشمن عناصر نے اس منصوبے کو ختم کرا کر فنڈز دوسری مد میں منتقل کرا لئے ، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ میں آر ایچ سی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے اور یہاں پر ڈائیلاسز یونٹ قائم کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ میں تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کسان کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہمارے علاقے میں گندم کی بمپر کراپ ہوئی ہے مگر اس کا کوئی خریدار نہیں کاشتکار مڈل مین کو اپنی گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس سے اس کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سولر سسٹم ٹیوب ویل کی سکیم متعارف کرائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو مہنگے ڈیزل سے چھٹکارا مل سکے ، ایم پی اے نے کہا کہ پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر یونین کونسل میں تین سے چار فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں ، انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ہمارے پسماندہ حلقہ پی پی 248 میں آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز مقرر کیا جائے تاکہ اس کی پسماندگی دور ہو سکے۔