پرنس بہاول عباس عباسی کی دادی محترمہ کے انتقال پر حسن عسکری شیخ کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور مہر محمد صدیق نے صادق گڑھ پیلس پہنچ کر امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین خان عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
تعزیتی موقع پر سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید، قاضی برہان فرید، رانا عبدالغفار، رانا ساجد غفار اور سینئر صحافی شاہد بشیر چوہدری بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
چنی گوٹھ (نامہ نگار)پرنس بہاول عباس عباسی کی دادی محترمہ کے انتقال پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی ، تفصیل کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 میاں حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے صادق گڑھ پیلس پہنچ کر امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین خان عباسی کی والدہ محترمہ اور ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی کی دادی محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحومہ کی دینی، سماجی اور خاندانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تعزیتی موقع پر سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید، قاضی برہان فرید، رانا عبدالغفار، رانا ساجد غفار اور سینئر صحافی شاہد بشیر چوہدری بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔آخر میں مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور استقامت کی بھی دعا کی گئی۔

